اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے داخلہ سیکریٹری حسین ذوالفقاری نے مغربی ایران کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور وزارت انٹیلیجنس کی تین کامیاب کاروائیوں کی خبر دی ہے-
ایران کے داخلہ سیکریٹری حسین ذوالفقاری نے سنہ دو ہزار پندرہ میں مغربی ایران میں دہشت گرد گروہ کے عناصر کی شناخت اور گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خفیہ ایجنسیوں نے رواں سال کے دوران دہشت گرد گروہوں کے خلاف جو اقدامات انجام دئے وہ بہت ہی موثر واقع ہوئے- حسین ذوالفقاری نے مزید کہا کہ خاص طور سے ایران کے جنوب مشرقی علاقے اور جنوبی و شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سپاہ پاسداران اور پولیس نے ایک دوسرے کے ساتھ بہت موثر تعاون کیا- حسین ذوالفقاری نے مزید کہا کہ مغربی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف دو آپریشن اور خفیہ ایجنسی نے ایک آپریشن کیا اور یہ تینوں آپریشن بہت موثر واقع ہوئے- ان آپریشنوں کے دوران دہشت گرد گروہوں کو شدید نقصان پہنچا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲